• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز پولیس پروگرا م قابل ستائش ،آئی جی

لاہور(کرائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمدنے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس کے مرکزی ڈیش بورڈ پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ریسکیو مانیٹرنگ کو شامل کیا جائے گا،مزید برآں آ ئی جی پنجاب نے کہاکہ نوجوان نسل سے براہ راست کمیونیکیشن لئے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز کی عوام میں مقبولیت قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ کے 36 اضلاع میں جاری دونوں پروگرامز میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شمولیت کی ہے، انٹرن شپ مکمل کرنے والوں میں 13 ہزار طلبا، 7 ہزار سے زائد طالبات شامل ہیں ، آئی جی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے بیمارجونواں کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔
لاہور سے مزید