• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوموریہ پل میں کینٹرز پھنسنے سے ٹرینوں کی آمدورفت 3 گھنٹے تک معطل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سرکلر روڈ دوموریہ پل کے نیچے کنٹینر پھنسنے سے ریلوےکے اپ اینڈ ڈائون ٹریک کو شدید نقصان پہنچا، لاہور سے راولپنڈی ، فیصل آباد اور نارووال تک جانے والی ریلوے ٹریفک 3 سے چار گھنٹے تک معطل رہی ۔ ریلوے انتظامیہ نے د دن تقریبا 10بجے ٹریک کو ٹریفک کے لئے کھول دی ،گزشتہ صبح تقریباً5بجے کے قریب پل کے نیچے سے گزرنے والا ایک کنٹینر او پر سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے گارڈر میں پھنس گیا جس کی وجہ سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور ٹریک کی الائیمنٹ خراب ہو گئی ۔
لاہور سے مزید