• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی پولیس ملازمین کے بچوں سے ملاقات، شفقت کا اظہار

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی معیاری تعلیم اور تعمیری تفریح کیلئے مصروف عمل ہے ، اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈ کارٹون فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا، کارٹون فلم ” دا سٹولن پرنسس“ سے بچوں کی بڑی تعداد نے لطف اٹھایا۔ آئی جی نے بچوں سے ملاقات کی ، انکی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کیا اور بھرپور شفقت کا اظہار کیا، اس موقع پر ملازمین کے بچوں نے دلچسپ انداز میں اپنے ٹیلنٹ و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز کی سیر، کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی ، آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، فلم سکریننگ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
لاہور سے مزید