• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اچھے طنز و مزاح سے لڑکیاں متاثر ہوتی ہیں؟ اکبر چوہدری نے بتا دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین، میزبان و کانٹینٹ کرئیٹر اکبر چوہدری نے حسِ مزاح اور لڑکیوں کے اس سے متعلق متاثر ہونے پر بات کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے میزبان اکبر چوہدری نے گزشتہ شب جیو نیوز کے مزاحیہ پروگروم ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

شو کے دوران تابش ہاشمی اور اکبر چوہدری کی ایک پلیٹ فارم پر موجودگی نے شو کو چار چاند لگادیے۔

 پروگرام کے شرکاء جہاں اکبر اور تابش کی مزاحیہ باتوں سے خوب محظوظ ہوئے وہیں انہوں نے اکبر چوہدری سے متعدد سوالات بھی کیے۔


ایک سوال کے جواب میں اکبر چوہدری نے دلچسپ انداز میں کہا کہ میں امریکا گوری کو پھنسانے اور گرین کارڈ لینے ہی گیا تھا، تعلیم حاصل کرنا تو دوسرے نمبر کی ترجیح تھی۔

اکبر چوہدری انکشاف کیا کہ میں نے آج تک زیادہ سے زایادہ 16 سو اور کم سے کم 4 افراد کے سامنے اسٹینڈ اپ کامیڈی کی ہے۔


لڑکیوں کے حسِ مزاح سے متاثر ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اکبر چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے اس شعبے میں قدم ہی اس لیے رکھا تھا کہ جن کی حسِ مزاح اچھی ہوتی ہے لڑکیاں اُن لڑکوں سے متاثر ہوتی ہیں، مگر ایسا نہیں ہے، میں اس شعبے میں آنے کے بعد 16 سال سے اکیلا اور کنوارس ہوں، آج تک کوئی لڑکی مجھے سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید