• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ ایک سرکس ہے‘، بالی ووڈ ہدایتکار انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی شادی میں نہ جانے کی وجہ بتادی

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیپ کی بیٹی، معروف یوٹیوبر عالیہ کشیپ نے امبانی خاندان کی شادی کو ’سرکس‘ قرار دے دیا۔

’دی فری پریس جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ کی بیٹی، یوٹیوبر عالیہ کشیپ نے بھارتی شہر ممبئی میں جاری امبانیوں کی پرتعیش ترین شادی میں نہ جانے کی وجہ پر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مجھے شادی کی تقریبات میں  مدعو کیا گیا تھا لیکن میں نے ان میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

عالیہ کشیپ نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ان تقریبات میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ میں خود کو ’بیچنا‘ نہیں چاہتی تھی۔

عالیہ کشیپ نے اپنے یوٹیوب چینل پر آننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’امبانی کی شادی اس وقت شادی نہیں ہے، یہ ایک سرکس بن گئی ہے، میں سوشل میڈیا پر اس شادی کی تمام جھلکوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہوں، مجھے بھی اس شادی کے دعوت دی گئی تھی مگر میں نے ان پارٹیز میں جانے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔‘

عالیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی خاندان یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو اپنی اس شادی کی تشہیر کے لیے خرید رہا ہے اور مجھے ان تقریبات سے کئی زیادہ عزیز اپنی عزتِ نفس ہے۔

عالیہ کشیپ نے آننت اور رادھیکا کی سنگیت تقریب میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے سنگیت پر جسٹن بیبر کی پرفارمنس پر کہا کہ ’امبانی خاندان نے سوچا ہو گا کہ یہ ہمارے پاس اضافی رقم ہے، ہم اس کا کیا کریں؟ اوہ چلو جسٹن بیبر کو کال کرتے ہیں اور اُسے پرفارم کرنے کا کہتے ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید