• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کے بچے نے بھی فلم ’کالکی 2898‘میں کام کیا ہے، ناگ اشون کا انکشاف

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی ہدایت کار ناگ اشون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہونے والے بچے نے بھی اداکاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ میں مرکزی کردار اداکار پرابھاس اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نبھا رہے ہیں۔

فلم نے ریلیز ہونے کے بعد صرف دس دن میں دنیا بھر سے 800 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا ہے۔

فلم کی کہانی میں اداکار پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون سماتھی (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے، جو مستقبل کے مسیحا کو جنم دینے والی ہیں۔ دوسری جانب سینیئر اداکار امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

ہدایت کار نے فلم کی شاندار کامیابی کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کا کلائمکس جن دنوں میں شوٹ کیا گیا ان دنوں میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی 2 دن کی شوٹنگ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہونے والے بچے کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس فلم میں اس ننھے بچے نے بھی کام کیا ہے جو ابھی اس دنیا میں آیا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ وہی سین ہے جب ولن سماتھی کو اس کے بالوں سے گھسیٹتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید