حب ( نامہ نگار)گوادر پورٹ کے فری ٹر یڈ زون کو فعا ل بنا نے کیلئے تیاریوں کاآ غاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ چین سے متعدد بحری جہاز ساز و سامان لیکر گوادر پہنچیں گے ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گوادر پورٹ پر مجوزہ فری ٹر یڈ زون جو ساٹھ ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے کو فعال بنا نے کیلئے ضروری اقدامات بروئے لائے جار ہے ہیں اس مقصد کیلئے رواں ماہ چین سے متعدد بحری جہاز گوادر پہنچ رہے ہیں بحری جہاز 21 سے 30جولائی کو دوسو کے قر یب کنٹینر لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہونگے۔