• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت تلخیاں کم کرنے اور بات چیت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت تلخیاں کم اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔

انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہو گیا، ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے جسے تباہ کیا جا رہا ہے، یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کے لیے ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید