پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل افغانستان میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ میں مدد کرے گا۔
پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دو کوچز آئندہ ماہ افغانستان جائیں گے۔
سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کے کوچز افغانستان میں 35 کھلاڑیوں اور تین کوچز کو تربیت دیں گے، افغانستان کو ورلڈ بلائنڈ کونسل نے عبوری ممبر شپ دے دی ہے۔
گزشتہ روز آن لائن ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے افغانستان میں کھیل کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
سید سلطان شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کو شرکت کی دعوت دی جاسکتی ہے۔