• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل شام تک مون سون سسٹم فعال رہے گا، موسمیاتی تجزیہ کار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی میں کل دوپہر یا شام تک مون سون سسٹم فعال رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کل بھی بارش کا امکان رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج کے مقابلے میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ جمعے سے تیز سمندری ہوائیں چلیں گی اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جمعے سے دن میں موسم بہتر رہے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید