• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری اور وزیر داخلہ کی چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری ۔ فوٹو: فائل
صدر مملکت آصف علی زرداری ۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں چوہدری شجاعت سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے چوہدری شجاعت کی گراں قدر خدمات ہیں۔ 

اس موقع پر چوہدری سالک حسین، شافع حسین اور چوہدری موسیٰ الہٰی بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید