مغربی افریقا کے ملک لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی نے اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔
صدارتی ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صدر جوزف بوکائی ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کی مثال قائم کرنے اور عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جوزف بوکائی نے فروری میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 13،400 ڈالر تھی جو کہ اب کم ہو کر 8 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حکومتی شخصیات کی تنخواہیں زیرِ بحث تھیں جبکہ مقامی افراد بھی مہنگائی سے شدید متاثر دکھائی دیتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق لائبیریا میں تقریباً پانچ میں سے ایک شخص یومیہ 2 ڈالر سے کم پر گزارہ کرتا ہے۔