• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کرنے والی خاتون نے تمام مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کرنے والی خاتون نے تمام مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز 2754 کا طیارہ روانگی کے لیے رن وے پر کھڑا تھا کہ ایک مسافر خاتون نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 4 جولائی کو چج یانگ صوبے کے ایئر پورٹ پر پیش آیا۔

چینی اخبار کے مطابق مقامی خاتون بیت الخلا کی تلاش میں طیارے کے پچھلے حصے کی طرف گئی اور پھر وہاں غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول بیٹھی۔

خاتون کی اس غلطی کے نتیجے میں جہاز میں موجود مسافروں میں ہلچل اور افراتفری مچ گئی تھی جس کے بعد پرواز کو منسوخ کر کے تمام مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید