• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوقع بارش، چیف سیکریٹری سندھ کا غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف سیکریٹری سندھ نے بارش کے پیش نظر غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کے معاملے پر ڈویژنل کمشنر اور سیکریٹری بلدیات کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے بل بورڈ انسانی جانوں کےلیے خطرہ بن سکتے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام خطرناک بل بورڈز کو سپریم کورٹ نے بھی ہٹانے کا حکم دیا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید