وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کےاندر یقینی بنایا جائے، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کیے گئے ہیں، فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں۔