اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کا دعوی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ سی آرکی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف آپریشن معطل کئے جانے کا تاثر درست نہیں ہے، جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کو ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل منظم اور مرحلہ وار انداز میں جاری رہے گا۔