بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وکی کوشل آج کل اپنی آنے والی نئی فلم کے گانے میں رقص کرنے پر چاروں سمت سے تعریفیں بٹور رہے ہیں۔
اداکار وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس میں وہ معروف اداکارہ ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئیں گے۔
وکی کوشل کی اس فلم سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکار نے، گلوکار کرن اوجلا کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ میں شاندار ڈانس پرفارمنس دی ہے۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین و نامور بالی ووڈ ستارے وکی کوشل کے واضح اور انرجی سے بھرپور رقص کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں اب اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ و بہترین ڈانسر کترینہ کیف نے بھی گانے کی کوریوگرافی اور شوہر کے رقص پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار وکی کوشل نے فلم کی پروموشن کے لیے میڈیا ’زوم‘ کو انٹرویو دیا ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے رقص پر کترینہ کیف کے ردعمل پر بھی کھل کر بات کی۔
وکی کوشل کا بتانا تھا کہ کترینہ کیف کو میرا رقص ’بہترین‘ لگا لیکن کترینہ کیف نے مجھے اپنے مووز کنٹرول کرنے کی مشق کا مشورہ دیا ہے۔
وکی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ کترینہ کیف مجموعی طور پر میرے رقص اور ساؤنڈ ٹریک سے مطمئن ہیں۔