• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق، 2 نے چھپ کر جان بچائی

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

خیبر پختوں خوا کے ضلع صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

صوابی پولیس کے مطابق بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں، جبکہ والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا 1 بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔

صوابی پولیس نےیہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید