گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے بھائیوں پر لڑکی کے گھر والوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق اوباڑو سول کورٹ کے باہر حملے میں مذکورہ نوجوان کا ایک بھائی زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے بھائی کو اغواء کر لیا گیا۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق 15 روز قبل نوجوان پرویز نے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔
پرویز کے بھائیوں نے لڑکی کے گھر والوں کے خلاف ہراسمنٹ کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔
نوجوان پرویز کے 2 بھائی آج درخواست کی سماعت کے لیے عدالت آ رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے پرویز کے بھائیوں میں سے ایک کو زخمی کر دیا جبکہ دوسرے کو زبردستی موٹر سائیکل پر ڈال کر اغواء کر کے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مغوی کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔