• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، شرجیل میمن

شرجیل میمن--- فائل فوٹو
شرجیل میمن--- فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی میں سردار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق ترمیمی قانون منظور کیا جائے گا، لوگ اپنی گاڑیاں فوری رجسٹرڈ کروائیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایسے سیلاب متاثرین جن کا نام گھروں کی اسکیم میں رہ گیا ہے ان کے نام تصدیق کے بعد شامل کیے جائیں گے، کابینہ اجلاس میں حیدرآباد میں رانی باغ کا تفریحی منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی چینی ایکسپورٹ کی اجازت کو سندھ کابینہ نے بھی مشروط اجازت دی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر کے خاتمے کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر دو پل بنانے کی اجازت کابینہ نے دی ہے، دو اعشاریہ تین ارب روپے دو پلوں کی تعمیر پر لاگت آئیگی، معیاری تعلیم کے لیے سکھر آئی بی اے کا کیمپس ضلع گھوٹکی میں بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم و معدنیات سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی ترقی لوگوں کی منشاء کے بغیر نہیں ہوسکتی،

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر معدنیات بڑے بڑے دعوے کرتے رہے، ہم نے ننگر پارکر سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا ہے، کارونجھر ہماری تاریخ و تہذیب کا ستون ہے، کارونجھر سے کئی مذاہب کی تاریخ منسلک ہے۔

قومی خبریں سے مزید