کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب سے مسلح ملزمان شہری سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے رقم چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، واردات کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، دو ڈکیت موٹر سائیکل پر آئے اور پارکنگ ایریا سے رقم چھین کر فرار ہوئے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری بینک میں رقم جمع کروانے کےلیے پہنچا تھا، زخمی ہونے والا سیکیورٹی گارڈ شہری کے ساتھ تھا۔