• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے تھرپارکر کے کارونجھر پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی لگادی

سندھ ہائیکورٹ نے تھرپارکر کے کارونجھر پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی۔

میرپورخاص میں عدالت کی سرکٹ بینچ نے حکم دیا کہ قدیم مجسموں اور ورثے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، یہ پہاڑی سلسلہ تاریخی ورثہ ہے، یہاں کھدائی یا کانکنی نہیں ہوسکتی۔

 فیصلہ جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس امجد علی بویو نے جاری کیا۔

مقامی وکیل شنکر لال نے کارونجھر پہاڑوں کی کٹائی کے سندھ حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب ست کارونجھر پہاڑی سلسلے سے قیمتی سرخ گرینائٹ پتھر نکالنے کا ٹھیکہ دینے کیلئے نیلامی کے اشتہارات بھی شائع کروائے تھے۔ جس کے بعد سخت عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔ 

کارونجھر پہاڑی سلسلے میں قدیم آشرم، قبرستان، مندر اور مجسمے بھی موجود ہیں اور اس علاقے سے ہندو برادری کی مذہبی وابستگی بھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید