ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرکے بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ویسٹ ورف روڈ پر نجی بینک برانچ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔