کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق زخمی اہلکار سیکیورٹی ٹو میں تعینات ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے اور ملزمان پولیس اہلکار کا 9 ایم ایم پستول لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان اور پولیس اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملزمان گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔