لاہور(خصوصی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اکابرین ملت جعفریہ لاہور، بانیان مجالس اور علمائے کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کی ،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کے لیے بھائی چارے اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے ، عزاداری کسی مذہب اور مکتب کے خلاف نہیں ہے، یہ طاغوت کے خلاف احتجاج ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلوسوں میں سبیلیں لگانے کے اعلان کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ہم غیر آئینی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پابندیوں کوختم کیاجائے۔