لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں پائیدار ترقی کی جانب اہم اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ سال جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور مریم خان، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی ایس ایڈمن عمر مقبول سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مؤثر کوآرڈینشن یقینی بنائیں۔ سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن عوامی سہولت اور شہری تحفظ حکومت پنجاب کی ترجیحی پالیسی ہے اور پائیدار ترقی کے اصولوں کے تحت لاہور کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ، معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی پر زور دیا۔