لاہور(خبرنگار) تاریخی درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کا ایک اور سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کی جانب سے سلام ہال میں 163ویں فاؤنڈرز ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ فاؤنڈرز ڈے کا کیک کاٹا۔ وائس چانسلر نے نئے سال اور فاؤنڈرز ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا ہے۔