لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے بین الاقوامی ڈونر ایجنسی ای فور ایچ کے نمائندوں نے ملاقات کی-نمائندوں میں ٹیم لیڈر ای فور ایچ ڈاکٹر شکیل کاکا خیل اور صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصف نواز شامل تھے-ڈی جی ہیلتھ، و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجودتھے-ملاقات کے دوران سی ایچ آئی، کلینک آن ویلز اور اینٹی سموگ کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-