لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں منظور وٹو کی وفات پر ان کے صاحبزادوں میاں معظم جہانزیب وٹو سابق ایم پی اے اور میاں خرم جہانگیر وٹو صاحب سابق ایم این اے سے تعزیت کا اظہار کیا۔