لاہور(جنرل رپورٹر)مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی کے انجکشن ڈیکسا میتھاسون کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈاحقائق مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے یہ بات ماہر فارماسسٹ و ایکسپرٹ ریگولیٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عائشہ چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی انھوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں نیوٹرو فارما کے ڈیکسا میتھاسون سوڈیم فاسفیٹ انجیکشن کے حوالے سے جو نام نہاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وہ حقائق کے بالکل برعکس، سائنسی اصولوں سے نابلد اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔