• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیوں میں بلاجواز تاخیر پر تشویش ہے،پی ایم اے

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہد ملک نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت میرٹ پر منتخب ہونے والے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیوں میں بلاجواز تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں سینکڑوں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کرنے کے باوجود تاحال اپنی تقرری کے منتظر ہیں، حالانکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے باقاعدہ سفارشات جاری کی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقرری آرڈرز کو روکنا نہ صرف آئینِ پاکستان بلکہ میرٹ کے بنیادی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لاہور سے مزید