• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ کیخلاف جنگ صحت مند پنجاب کے سنگ مریم نواز کا ویژن ،سلمیٰ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)ملاوٹ کے خلاف جنگ صحت مند پنجاب کے سنگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے۔یہ بات معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سلمیٰ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی-انہوں نے بتایا کہ اس ویژن کے تحت پنجاب کے عوام کو محفوظ اور ملاوٹ سے پاک سستی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کا ثبوت محکمہ کی کارکردگی اور اس میں جدید اصلاحات کا نفاذ ہیں۔وزیراعلی کی عوام دوست پالیسیوں کے تناظرمیں محکمہ پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اور گزشتہ سال پنجاب میں خوراک سے متعلقہ تمام اداروں اور اتھارٹیوں کو جو مختلف ایمبٹ میں کام کر رہے تھے ایک ہی چھتری تلے جمع کر دیا گیا تھا-اب محکمہ کے نام میں صارف دوست کا پہلو اجاگر کیا گیا ہے اور پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کا نام تبدیل کر کے ”فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن“ رکھا گیا ہے- 
لاہور سے مزید