• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا سیاسی جماعتوں کی مشترکہ قومی ذمہ داری ، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں کے جائزہ کے لئے امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا کے ساتھ طویل نشست میں غور و خوض اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنا سیاسی جمہوری اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور عدلیہ کی آزادی، وفاق اور صوبوں کے درمیان بااعتماد پائیدار جمہوری آئینی تعلقاتِ کار کے لئے اتفاقِ رائے کرنا ناگزیر ہے۔ جماعتِ اسلامی کے منتخب نمائندوں نے بلدیاتی، صوبائی، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی حکومت میں مثالی جمہوری کردار ادا کیا، جماعتِ اسلامی کو ہٹاکر جن لوگوں کو جھوٹے بیانیہ، انقلاب کے کھوکھلے نعرے دےکر لایا گیا اُن کی انتہائی بُری کارکردگی نے جماعتِ اسلامی کی اہمیت کو اُجاگر کردیا ۔
لاہور سے مزید