کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں ٹکر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی کرنے والی گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی، گاڑی سے ٹکر کے وقت طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، سی اے اے اور پی آئی اے حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ گاڑی کے طیارے سے ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا ہے، طیارہ ضروری مرمت کے بعد جلد آپریشن میں شامل ہو جائے گا، واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔