• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں کم عمر فلسطینی وی لاگر نے اسرائیلی مظالم دنیا کو دکھا دیے

فوٹو اسکرین گریپ : انسٹا گرام
فوٹو اسکرین گریپ : انسٹا گرام

غزہ میں کم عمر فلسطینی وی لاگر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے بعد تباہ حال بستی کی صورت حال سے متعلق دنیا کو بتادیا۔

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بم برسائے، واقعے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے ہیں۔

اشرف الامجدا نامی فلسطینی کم عمر وی لاگر  نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے مقام پر کھڑے ہوکر ویڈیو بناتے ہوئے دنیا کو اسرائیل کے مظالم سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

وی لاگر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں المواسی میں بمباری کی ہے اور میں اس وقت یہاں موجود ہوں، اس جگہ تباہی کی صورت حال آپ اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید