• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ جہانزیب پر تشدد کا مقدمہ، عدالت نے ملزم حارث کو جیل بھیج دیا

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد کے مقدمے میں ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کینٹ کچہری لاہور میں مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے لاہور پولیس سے استفسار کیا کہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی چیز ریکور نہیں ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ملزم حارث علی کو جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ملزم حارث کے خلاف اُن کی اہلیہ عائشہ جہانزیب نے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید