امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد روس کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جدوجہد میں تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ٹرمپ پر ہوئے حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ یقین نہیں کہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش موجودہ امریکی انتظامیہ کے ذریعے کی گئی، روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو کال کرنے کا ارادہ نہیں۔
کریملن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ٹرمپ کے ارد گرد پیدا کردہ ماحول سے حملے پر اکسایا گیا۔