سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہر قسم کے تشدد کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ حملے میں ہلاک و زخمی افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔