• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس، فلسطینی کھلاڑی اپنی کامیابی سے زیادہ شرکت پر خوش

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس میں حصہ لینےوالے آٹھ فلسطینی ایتھلیٹس اپنی کامیابی سے زیادہ شرکت پر خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی کے دوران دنیا کے سامنےمزاحمت کی علامت ثابت ہوں گے۔ فلسطین کے کھلاڑی تیراکی، تیر اندازی، تائیکوانڈو، جوڈو اور باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایک فلسطینی ایتھلیٹ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائی جبکہ سات کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔کوالیفائنگ کے ذریعے ایونٹ میں پہنچنے والی 24 سالہ تیراک ویلری ترازی کے پاس امریکی اور فلسطینی شہریت ہے جنہوں نے گزشتہ سال الجزائر میں ہونے والے عرب گیمز میں ٹائٹل جیتا تھا۔ 1996 کے بعد یہ آٹھواں موقع ہوگا جب فلسطینی ایتھلیٹس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں، فرانسیسی منتظمین نے غزہ میں جاری جنگ کے باعث پیرس میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ فلسطینی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹیڈیمز تباہ ہوگئے، جمنازیم اسرائیلی بمباری میں برباد کردیئے گئے، ہم نے کوئی تیاری نہیں کی۔

اسپورٹس سے مزید