• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس، تینوں شوٹرز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس کے لیے تینوں شوٹرز نے پاکستان میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تینوں پاکستانی شوٹرز نے مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلز جیتے ہیں ، پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اب ان شوٹرز کا ہدف پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنا اور سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہورہے ہیں جس کے لیے پاکستان کے شوٹرز 19 جولائی کو فرانس روانہ ہوں گے اور انہیں مقابلوں سے پہلے وینیو پر ٹریننگ کا موقع بھی ملے گا۔لاہور میں کیمپ کے دوران کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف کو روس سے تعلق رکھنے والے کوچ کی خدمات حاصل تھیں، شوٹرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ کی ہے ، ٹارگٹ پر نشانے لگائے ہیں اور اب اگلا ٹارگٹ میڈلز کا حصول ہے۔کشمالہ طلعت تین ایونٹس میں حصہ لیں گی، وہ 10 میٹر ائیر پسٹل ،10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ اور 25 میٹر اسپورٹ پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔

اسپورٹس سے مزید