• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج سنگھ کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹرز کامعافی مانگنا کام نہ آیا معذور افرادکا مبینہ مذاق اڑانے پر ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارتی چیمپئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے۔کرکٹرز کے علاوہ میٹا انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھیا دیو ناتھن کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایسے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید