• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ریفریز کے معیار کو بہتر کیا جائیگا، ہارون ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کا ہے کہ پاکستان میں ریفریز کے معیار کو بڑھانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، فٹبال کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ریفریز کے ساتھ مستقل تعاون اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھا جائے گا ۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کےعہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی موجود تھے۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔
اسپورٹس سے مزید