• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی پلیئرز تین مراحل میں فرانس جائینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی تین مرحلے میں فرانس جائیں گے، دستے کے چیف ڈی مشن پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق بدھ کو پیرس روانہ ہوں گے، وہ وہاں انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف ملکوں کے چیف ڈی مشن کے اجلاس مین بھی شریک ہوں گے، پاکستانی شوٹرز نشانہ باز غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف اپنے دو کوچز کے ساتھ جمعرات کو،سوئمرز احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل22جولائی کوجبکہ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ 24جولائی کو پیرس کے لئے اڑان بھریں گے۔پاکستان کے18رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں،محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید