• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا پہلی بار آئندہ ہفتے آئی سی سی اجلاس کی میزبانی کریگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں آئندہ ہفتے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے بنائے گئے بجٹ کو پیش کیا جائے گا ۔پہلی بار ایشیا ئی ملک سری لنکاآئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک کولمبو میں ہوگا ۔اجلاس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے اجلاس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لئے 18 جولائی کو روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کے سی ایف او مئی میں پاکستان آئےتھے۔آئی سی سی کےسی ایف او انکر کھنہ اور پی سی بی سی ایف او جاوید مرتضی نے مل کر بجٹ تیار کیا ہے۔لاہور میں ہونے والی میٹنگز میں بجٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ آئی سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں صرف بجٹ کی منظوری شامل ہےٹورنامنٹ ہائی برڈ ماڈل پر متحدہ عرب امارات میں کرانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ22 جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ کے ساتھ کوئی اضافی یا ہنگامی بجٹ شامل نہیں ہے۔

اسپورٹس سے مزید