کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے منگل کو کراچی سے کولمبوپہنچ گئی ٹیمغیر ملکی پرواز سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کراچی سے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ دمبولا میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گی۔پاکستان کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ماضی میں ویمنز کرکٹ پر کام ہی نہیں ہوا،ویمنز کھلاڑیوں سے سب اسی طرح کے نتائج چاہتے ہیں جیسے پاکستان مینز ٹیم سے امید لگاتے ہیں تو پھر ویمنز ٹیم پر انویسٹ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہیے۔خواتین کرکٹ کو مینز کرکٹ کی برابری پر لانا ہوگا،چاہے وہ معاوضے کی صورت میں ہو یا سہولتوں کی شکل میں ہوں۔خواتین کرکٹ کو اوپر لیکر جانا ہے تو ویمنز کرکٹ کا ڈومیسٹک اسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،ڈومیسٹک سطح پر نمبر آف میچز بڑھانے ہوں گے۔پاکستان کی فاسٹ بولرفاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے کافی اچھا تیاری کی ہے،جیت کر آئیں گے، جنید خان نے بولنگ بہتر کرنے میں کافی مدد کی ہے، بولنگ کوچ نے ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے مائنڈ سیٹ اور ورائٹی کا بتایا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔