• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف ملکی سیکیورٹی پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آتے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ملکی سیکیورٹی پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے، کے پی حکومت پر دہشت گردی کی ذمے داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے معاملے پر عطاء تارڑ نے خواجہ آصف کوجھوٹا ثابت کیا تھا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سازشی ٹولے کے پاس دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں۔

قومی خبریں سے مزید