• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔

انہوں نے نمائش چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مختلف علاقوں میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے، پولیس، رینجرز سمیت تمام سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے اختتام تک سیکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے، لوکل گورنمنٹ اور کے ایم سی کو بھی انتظامات کے لیے متحرک کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ  ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید