امریکا میں پہلی بار کینسر کے مریض پر لیرنگس (larynx) ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا، مریض کی آواز لوٹ آئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ کینسر کے مریض کی نایاب سرجری کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 گھنٹوں تک چلنے والی تاریخی سرجری میں پہلی بار کینسر کے مریض کا وائس باکس ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی آواز واپس آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مارٹی کیڈین نامی مریض نے کینسر کی نایاب قسم لیرینجیل کینسر جسے کونڈروسرکوما کہا جاتا ہے، کا کامیاب آپریش کروایا ہے، آپریشن کے دوران اس کا لیرنگس جسے وائس باکس بھی کہتے ہیں تبدیل کروایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹی کیڈین گزشتہ دس برسوں سے کینسر میں مبتلا ہے، اس آپریشن کے بعد ان کی آواز اور لہجہ واپس آگیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی کینسر کے مریض پر یہ آپریشن کیا گیا ہے۔