• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے، بھارتی اخبار


بھارت کے بڑے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جانا چاہیے۔

 اخبار نے اپنے اداریے میں  لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے، سیاسی فیصلوں سے کھیل اور کھلاڑی کو سزا دینا غیر منصفانہ ہے۔

اداریے میں لکھا کہ کھیلوں کا بائیکاٹ اکثر خود کو منافقت کی طرف لے جاتا ہے، مثال کے طور پر روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹس یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں غیرجانبدار کے طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے باوجود یہی اصول اسرائیلی کھلاڑیوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

 اخبار نے لکھا کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلنا چاہیے ۔ اور اولمپکس میں روسی دستے کو سرکاری دستے کی اجازت دینی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں یکم مارچ کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید