پریا کماری کی بازیابی کے لیے تین تلوار پر احتجاج ہوا، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اڈھو مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار بھی مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریا کماری کی واپسی کا یقین دلاتے ہیں۔
ضیا لنجار نے کہا کہ جے آئی ٹی کو طلب کیا ہے، جے آئی ٹی نے ابھی تک جو تفتیش کی اس پر بات ہوگی۔
بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ اور کراچی پولیس چیف دھرنے کے مقام سے روانہ ہوگئے اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے تین تلوار پر کیا جانے والا احتجاج ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ 19 اگست 2021 کو پریا کماری سکھر سے لاپتا ہوئی تھی۔